اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 1991 کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی خلیج فارس میں واقع دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ، 'جنوبی پارس' میں حصہ قطر کے برابر ہوگئی.
جنوبي پارس جسے قطر ميں نارتھ دوم كے نام جانا جاتا ہے دنيا كي سب سے بڑي گيس فيلڈ ہے. اس كا مكمل رقبہ 9700 مربع كلوميٹر ہے جسے ايران اور قطر مشتركہ طور پر استعمال كرتے ہيں.
اس گيس فيلڈ كے 3700 كلوميٹر كے علاقے پر ايران كا كنٹرول ہے.
توقع كي جاتي ہے كہ جنوبي پارس كے تمام فيزوں كے ترقياتي منصوبوں كي تكميل سے ايران كي توانائي كي فراہمي كو مضبوط كرنے كے علاوہ ملك كو سالانہ 100 ارب ڈالر كي آمدني ممكن ہوگي.
رپورٹس كے مطابق، جنوبي پارس گيس فيلڈ سے روزانہ 300 ملين مكعب ميٹر گيس دريافت كي جاتي اور اس مقدار ميں اضافہ ہوتا جائے گا.
جنوبيب پارس گيس فيلڈ سے بنيادي طور پر مختلف مصنوعات، مائع گيس اور سيمنٹ چين، جاپان، متحدہ عرب امارات، پاكستان، بھارت، تركي، عراق، تائيوان، تھائي لينڈ، ملائيشيا، ويت نام، افغانستان، آرمينيا، روس، موزنبيق، مصر، شام، تركمانستان، تاجكستان، يوكرائن، قطر، فلپائن، گھانا، اذر بائيجان، جارجيا، جنوبي كوريا اور ميكسيكو كو برآمد كي جاتي ہيں.
جنوبي پارس ايك خصوصي اقتصادي علاقہ ہے جو ايران كے جنوبي مشرق كے صوبے بوشہر اور خليج فارس كے قريب واقع ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲